لاہور(نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے واضح کر دیا کہ کسی پریزائیڈنگ آفیسر نے غفلت برتی تو فوجی آفیسر کارروائی کا محجاز ہو گا۔ این اے 122 اور پی پی 147 کے ضمنی الیکشن کے آخری مرحلہ میں مکمل میدان کل سجے گا۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے لیکن پریزائیڈانگ آفیسر کا کہنا ہے کہ موجودہ نظام کے تحت ہونے والے ضمنی الیکشن میں انتخابی بے ضابطگیوں کو نہیں روکا جا سکتا۔ الیکشن صرف بائیومیٹرک نظام کے تحت ہی صاف اور شفاف ہو سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر احمد نواز نے دنیا نیوز سے خصوصی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں 2013ء والے الیکشن کی غلطیاں برادشت نہیں کریں گے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ سال 2013 میں جو کچھ این اے 122 کے الیکشن میں ہوا وہ اب دوبارہ نہ ہو اس لئے پاک فوج کی ہر سطح پر خدمات حاصل کی گئی ہیں۔