کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل کی تحقیقات کروانے کی ذمہ داری راو انور کو سونپ دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں کے بڑھتے ہوئے قتل عام کی تحقیقات کیلئے آئی جی سندھ نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے سربراہی راو انور کو سونپ دی گئی ہے۔ راو انور اس سلسلے میں جلد اپنی ٹیم تشکیل دیں گے۔