لاہور( نیوزڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے واقعہ کو کل (پیر) کو 16سال مکمل ہو جائیں گے ۔12اکتوبر1999ءکو اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویزمشرف نے وزیراعظم نوازشریف کی حکومت کاتختہ الٹا کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا ۔وزیر اعظم نواز شریف پر طیارہ سازش کیس کامقدمہ چلایاگیا اور پھر انہیں سعودی عرب جلاوطن کردیاگیا۔مسلم لیگ(ن)12اکتوبر کے دن کو یوم سیاہ کے طورپرمنائے گی۔اس مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں جمہوریت کو موضوع بنایا جائے گا ۔