لاہور( نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کی طرف سے این اے 122کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف انداز اپنائے گئے تاہم آخری چند گھنٹوں میں(ن) لیگ فضائی تشہیر کے ذریعے پی ٹی آئی پر بازی لے گئی ۔پی ٹی آئی کی طرف سے حلقے میںموبائل ریکاڈڈ پیغام کے ذریعے انتخابی مہم چلائی گئی جسکے تحت عمران خان اور عبد العلیم خان کے ریکارڈڈ پیغام عوام کے موبائل پر موصول ہوتے رہے ۔ اس کے بعد (ن) لیگ نے بھی پی ٹی آئی کی پیروی کی اور سردار ایاز صادق کی طرف سے اسی طرز پر مہم چلائی گئی ۔ انتخابی مہم کے سلسلہ میں انتخابی دفاتر میں پہلی مرتبہ مختلف گلوکاروں کی طرف سے خصوصی طو رپر سیاسی جماعتوں کے لئے بنائے گئے نغمے چوبیس گھنٹے چلائے جاتے رہے ۔ پی ٹی آئی کی طرف سے تشہیر ی مہم کے سلسلہ میں پورے حلقے میں رات کے وقت فلوٹ بھی چلائے گئے ۔ تاہم انتخابی مہم ختم ہونے سے چند گھنٹے پہلے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے حلقے میں سیسنا طیارے کے ذریعے اپنے امیدواروں سردار ایاز صادق اور میاں محسن لطیف کے پمفلٹ گرائے گئے ۔