دیالپور(نیوزڈیسک) دیالپور میں پیپلز پارٹی کے جلسے پر فائرنگ کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دیالپور میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے منعقدہ جلسے میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جلسے کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں پیپلز پارٹی کے یو سی 111 کیلئے چئیرمین کے امیدوار اسلم چنا بھی شامل ہیں۔