منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

این اے 122،انتخابی مہم آج رات ختم ،امیدواروں پرکمپین چلانے کی پابندی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(نیوزڈیسک )الیکشن کمیشن کے مطابق آج رات 12بجے تک تمام سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم چلاسکتی ہیں اس کے بعد کوئی بھی جماعت پرانتخابی مہم نہیں چلاسکتی ہے ۔الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایاہے کہ الیکشن مہم کی معیاد ختم ہونے پراگرکسی بھی جماعت نے پابندی کی خلاف ورزی کی تواس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔اس سے قبل این اے 122 میں انتخابی مہم جوبن پررہی ۔انتخابی مہم کےآخری روز حلقہ این اے122میں لاہور کا سیاسی کلچر جوبن پرنظرآیا۔ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں نوجوانوں کےبھنگڑوں اور خواتین کے پُرجوش نعروں نے رنگ جما دیا۔اسٹیج پرخواتین رہنما سیلفیاں بناتی رہیں۔ سمن آبادڈونگی گراؤنڈمیں ہرطرف مسلم لیگ ن کےسبز پرچموں کی بہار۔لڑکےبالےٹولیوں کی شکل میں بھنگڑےڈالتےاور ڈانس کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچتے رہے۔ جوق درجوق آنےوالی خواتین کی کلائیوں میں ہری ہری چوڑیاں۔ اپنےامیدوار کےحق میں ان کےپُرجوش نعروں نےماحول کو گرما دیا۔ سینوں پراسٹکرلگواتےننھےمنےپھول سےبچے،ٹوپیاں پہنےاور وکٹری کا نشان بناتےان بچوں کاجوش وخروش بھی دیدنی۔گلو بٹ کابھائی غنی بٹ بھی مونچھوں کوتاؤ دیتےہوئےجلسہ گاہ میں،ایک نوجوان گٹار لےکرپہنچ گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…