اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کا پنجاب حکومت کے ضمنی الیکشن سے دو روز قبل اشتہار دینے پر احتجاج ،الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے الیکشن کمیشن کے نام خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور کے ضمنی انتخابات سے دو روز قبل اشتہارات جاری کئے ہیں جوکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے لہٰذا الیکشن کمیشن اس عمل کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔