لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے جلسے کے اختتام پر جلسے کے شرکاء کرسیوں کو چوری کرکے لے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 کے ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں تحریک انصاف کی جانب سے مزنگ چونگی پر منعقدہ جلسے کا اختتام ہو گیا ہے۔ جلسے کے اختتام کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی جب جلسے میں موجود شرکاء جلسہ گاہ مِن موجود کرسیوں کو چوری کر کے لے جانے لگے اور ایک دوسرے سے اس سلسلے میں ہاتھا پائی شروع کردی