لاہور(نیوزڈیسک) این اے 122 قرطبہ چوک پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان میں تصادم ہو اہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 کے ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں تحریک انصاف کےمنعقدہ جلسے کے اختتام کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔ جلسے کے اختتام پر قرطبہ چوک پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان میں تصادم ہوا ہے۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی اور ایک دوسرے پر ہاتھا پائی کی گئی تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔ دونوں جانب کے کارکنان کی جانب سے ایک دوسرے کی جماعت کے بینرز اور فلیکس کو غصے میں آکر پھاڑ دیا گیا۔