لاہور(نیوزڈیسک)علیم خان کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبر کو انصاف کی جیت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کا کہنا تھا کہ 11 اکتوبر کو انصاف کی جیت ہوگی۔ میں لاہور میں لوگوں کے دلوں پر قبضہ کیا ہے۔ 5 سال ایاز صادق نے نہیں بلکہ میں نے حلقے کی عوام کی خدمت کی ہے۔ کوئی حکومتی عہدہ نہ ہونے کے باوجود گلیاں بنوائیں اور عوام کی خدمت کی۔ عمران خان کا پیغام ہر گھر تک پہنچایا ہے لیکن دوسرے طرف ن لیگ والے جب ووٹ مانگنے جاتے ہیں تولوگ ان کے منہ کے سامنے دروازے بندکردیتے ہیں ۔ 11 اکتوبر کو انصاف کی فتح ہوگی اور اس کے بعد سب سے پہلے ہسپتال کا افتتاح کروں گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں