لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایازصادق نوازشریف اورشہبازشریف کی کٹھ پتلی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایاز صادق نواز شریف کی جیب کی گھڑی اور شہباز شریف کے ہاتھ کی چھڑی ہیں، شیخ رشید نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 11اکتوبرکوتمام وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے حربوں کے باﺅجود شکست ن لیگ کامقدربن چکی ہے اورفتح تحریک انصاف کامقدربن چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایازصادق بھاری مارجن سے شکست کھائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ این اے 122کانتیجہ آتے ہی نوازشریف حکومت کے برے دن شروع ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان وفاقی وزراءکاایسااحتساب کریں گے کہ دنیادیکھے گی ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے برے دن شروع ہوچکے ہیں ۔