پشاور (نیوزڈیسک) خیبر پی کے میں پی ٹی آئی اور قومی وطن پارٹی میں شراکت اقتدار کا فارمولہ طے پا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور آفتاب شیرپاؤ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت پی ٹی آئی، خیبر پی کے میں قومی وطن پارٹی کو چار وزارتیں دے گی۔ آبپاشی، محنت و افرادی قوت، صنعت اور معدنی ترقی کے محکمے قومی وطن پارٹی کو ملیں گے۔ قومی وطن پارٹی کے وزراء 12 اکتوبر کو حلف اٹھائیں گے۔