شیخوپورہ (نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے آج شیخوپورہ میں مشرف کے افتتاح کردہ پاﺅرپلانٹ کاافتتاح نہیں کیابلکہ ن لیگ نے ایک نئے قائم کردہ پاﺅرپلانٹ کاافتتاح کیا۔ شیخوپورہ میں 135 میگاواٹ کا پاور پلانٹ گزشتہ کئی برس سے بند پڑا ہے۔ بھکی نامی پاور پلانٹ کا افتتاح 2003 میں اس وقت کے صدر پرویز مشرف نے کیا تھا تاہم یہ پاور پلانٹ کچھ برس قبل بند کردیا گیا تھا۔ اب موجودہ حکومت نے اس پاور پلانٹ کو چلانے کی بجائے اربوں روپے کی لاگت سے ایک نیا پاور پلانٹ بنا دیا ہے۔یہ پاور پلانٹ 1180 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا ۔نندی پاﺅرپراجیکٹ پرجس طرح کے سوالات اٹھ رہے ہیں اسی طرح اس پاﺅرپلانٹ پربھی سوال اٹھناشروع ہوگئے ہیں ۔