پشاور(نیوزڈیسک) خیبر پی کے حکومت نے فنکاروں کو ماہانہ وظائف دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چار مختلف شعبوں کے 500 فنکاروں کو 30 ہزار ماہانہ ملیں گے۔ دہشت گردی سے متاثرہ فنکاروں کو ترجیح دی جائے گی۔ سکیم کیلئے ابتدائی طور پر 15 کروڑ روپے جاری کردیئے گئے۔ واضح رہے کہ فنکاروں کویہ انعام پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پردیئے گئے ،ذرائع نے بتایاکہ فنکاروں نے عمران خا ن سے اس بارے میں اپیل کی تھی کہ خیبرپختونخوامیں پاکستانی ثقافت کوفروغ دینے کے لئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں