لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پربراہِ راست انتخابات کیلئے اور پنجاب میں مرحلہ وار انتخابات کے خلاف، ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔تحریکِ انصاف اورپی اےٹی سمیت دیگرجماعتوں کی درخواستوں کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشیدنےکی۔درخواست گزاروں نے موقف اختیارکیاکہ آئین کے آرٹیکل140کے تحت بلدیاتی سمیت تمام انتخابات کیلئے خفیہ رائے شماری لازم ہے لیکن پنجاب حکومت کے لوکل گورنمنٹ ا?رڈیننس کے تحت خواتین،اقلیتوں، کسانوں اور نوجوانوں کی مخصوص نشستوں پرسلیکشن کا طریقہ کاروضع کیا گیا ہے۔لہٰذااستدعاہے کہ عدالت لوگل گورنمنٹ آرڈی ننس کی شق13 کو کالعدم قرار دے۔ حکومتی وکلائ نےدرخواستوں کی مخالفت کی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں