لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی جلسہ گاہ کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ہے۔کئی گھنٹے سے پڑی لاش کو ابھی تک کسی ادارے نے نہیں اٹھایا۔
مزنگ چونگی میں تحریک انصاف کی جلسہ گا اور اس کے اطراف میں سیکورٹی اداروں نے سرچ کیا اور پارٹی کارکنوں نے عمران خان اور علیم خان کی تصاویر پر مبنی بینر تو لگائے لیکن کسی کو وہاں پڑی لاش نظر نہیں آئی ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ کل رات سے لاش پڑی ہے لیکن پولیس یا کسی ادارے نے لاش کو نہیں اٹھایا،جبکہ پولیس کا کہنا ہے مرنے والا شخص مانگنے والا لگتا ہے۔
تحریک انصاف کی جلسہ گاہ کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد
9
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں