لاہور(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے چیف ایگزیکٹواور وزیراعلیٰ کے سابق ایڈوائزر میاں ظہور وٹو فراڈ کے الزام میں گرفتا۔ نیب حکام کے مطابق ظہوروٹو اور ہاوسنگ سوسائٹی کے دیگر ڈائریکٹر ز کے بینک اکاونٹس بھی سیل کردیئے گئے ہیں۔ہاوسنگ سوسائٹی کے بھی مالک ملزم ظہوروٹوپر الزام ہے کہ اس نے 1150سے زائد شہریوں کو فارمانائٹس سوسائٹی میں ایسے پلاٹ بیچ دیئے جن کا سرے سے وجود ہی نہیں تھا۔ گرفتاری سے قبل میاں ظہوروٹو نے نیب حکام کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ پلی بارگین کے تحت متاثرین کو ان کی رقم کی واپسی یقینی بنائیں گے تاہم مقررہ تک وہ رقم واپس کرنے میں ناکام رہے اورمتاثرہ شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی مزید آگے بڑھاتے ہوئے انہیں گرفتارکرلیاگیا۔