لاہور (نیوز ڈیسک)پولیس نے علاقہ کا گشت کرتے ہوئے علاقہ کو کلیئر قرار دے دیا تھا ، جبکہ جلسہ گاہ کے باہر شخص کی لاش یونہی لاوارث پڑی رہی . پولیس کو اطلاع کرنے کے بعد تاحال پولیس نے آ کر علاقہ کا جائزہ نہیں لیا جبکہ لاش کی سرد خانے منتقلی بھی پولیس کے آنے ہی پر کی جائے گی۔پی ٹی آئی جلسہ گاہ کے باہر سے ایک شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک شخص کی ہلاکت کی وجہ سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے جبکہ لاش کی تاحال شناخت بھی نہیں ہو سکی۔