لاہور(نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی پرچم تھام لیا ہے،حکومت کو اب زیادہ اسپیس نہیں ملے گی۔لاہورسے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور سیاسی نظام کی حمایت میں حکومت اور تحریک انصاف کو بہت سپیس دے چکے ہیں۔گو نواز گو کا نعرہ اب ملک کے کونے کونے سے آئے گا،کسان دشمن حکومت کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ،منظور وٹو کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں ناراض کارکنوں کو واپس لائیں گے۔