اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی نے پنجاب حکومت کے اشتہارات فوری بند کرانے اور ذمہ داروں کا احتساب کرنے کا مطالبہ کر دیا. پی ٹی آئی ترجمان ترجمان شیری مزاری کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات سے دو روز قبل پنجاب حکومت کی جانب سے اشتہارات شائع کئے گئے ہیں، پنجاب حکومت کی تشہیری مہم انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کا یہ اقدام انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے اشتہارات کا سلسلہ رکوانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔