اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور چین میں مشترکہ طور پر 4آبدوزیں کراچی میں تیارکرنے کا معاہدہ ہو گیاہے اور جلد ہی اس معاہدے پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا جائے گا۔وفاعی پیداور کے وزیر رانا تنویر نے ڈیفنس ایکسپوٹ پروموشن آرگنائزیشن کے ڈسپلے سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین سے آبدوزوں کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ان میں سے 4آبدوزیں پاکستان میںہی تعمیر کی جائیں گی۔ان کا کہناتھا کہ تمام آبدوزوں کی تعمیر کا کام چین اور پاکستان میں بیک وقت شروع کیا جائے گا، چین پاکستان کو آبدوزوں کی تعمیر کی ٹیکنالوجی بھی فراہم کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان نیوی کے پاس موجود 3 میں سے ایک آگسٹا 90 بی پی این ایس حمزہ آبدوز 2008 میں کراچی شپ یارڈ میں تعمیر کی گئی تھی۔پاکستان نیوی کے پاس اس وقت دیگر دو آگسٹا 90بی آبدوزوں، جن میں پی این ایس سعد اور پی این ایس خالد شامل ہیں، کے علاوہ دیگر دو آگسٹا 70 آبدوزیں بھی موجود ہیں