اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ میں حزب اختلاف کے ممبران نے سعودی عرب میں حج کے دوران پیش آنے والے سانحہ منیٰ پر ناکافی حکومتی اقدامات اور واقعے میں جاں بحق ہونے والے حجاج کی میتوں کو پاکستان لانے میں ناکامی پر سینیٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔سانحہ منیٰ کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیان پر قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کی جانب سے بے اطمینانی کے اظہار کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے علاوہ سینیٹ میں موجود حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے سینیٹ کے اجلاس سے واک آو¿ٹ کیا۔واک آوٹ کرنے سے قبل اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ’ہم سانحہ منیٰ پر حکومتی بے حسی اور میتوں کو واپس لانے میں ناکامی پر واک آو¿ٹ کررہے ہیں۔‘ن لیگ کے سینیٹر اقبال ظفر جگھڑا کے ساتھ اپوزیشن کو ان کی نشستوں پر واپس لانے کے لیے کوششیں اور بات چیت کرنے والے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے بتایا کہ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وہ سینیٹ کے بقیہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا ارادہ کرچکے ہیں۔سینیٹ سے واک آو¿ٹ سے قبل اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا تھا کہ سانحہ منیٰ میں 300 پاکستانی حجاج یا تو جاں بحق ہوچکے ہیں یا لاپتہ ہیں۔انھوں ںے کہا کہ وہ اس بات پر حیران ہیں کہ اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں کیوں نہیں لایا گیا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ ویب سائٹ پر جاں بحق حجاج کے انگوٹھوں کے نشانات شائع کیے جاچکے ہیں تو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کیوں نہیں کررہی۔ان کا کہنا تھا کہ ’یہ حکومت ناصرف نااہل اور بدعنوان ہے بلکہ بے حس بھی ہے۔‘انھوں ںے کہا کہ اپوزیشن، حکومت کو ساںحہ منیٰ کو چھپانے نہیں دے گی اور بہت جلد حکمرانوں کو گریبان سے پکڑا جائے گا۔پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر اعتزاز احسن نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے ٹی وی چینلز کو سعودی حکومت کے خلاف بات کرنے سے روکنے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ادھر سینیٹ کے رکن مولانا عبدالغفور حیدری، جو رواں سال حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب گئے تھے، کا کہنا تھا کہ سانحہ منیٰ کے علاوہ سعودی عرب کی جانب سے حج کے لیے کیے جانے والے تمام انتظامات بہت اچھے تھے۔انھوں ںے بتایا کہ سعودی عرب میں حج کے دوران ہی ان کو کچھ افراد نے بتایا تھا کہ سانحہ میں 2300 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا اپوزیشن سے کہنا تھا کہ وہ سانحہ منیٰ پر سیاست مت کریں۔انھوں ںے بتایا کہ سانحہ منیٰ اور اس میں جاں بحق ہونے والے حجاج کی تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہیں جبکہ لاپتہ حاجیوں کی تلاش کا کام بھی جاری ہے
سانحہ منیٰ: حکومتی بے حسی پر اپوزیشن کی تنقید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
شبِ معراج کے مقدس موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی
-
ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
-
پاک بھارت جنگ، چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان
-
وفاقی حکومت نے کاغذی کرنسی کی جگہ پلاسٹک کرنسی لانے کا فیصلہ
-
بگ بیش لیگ: سست بیٹنگ کرنے پر کپتان نے محمد رضوان کو میدان سے باہر بلا لیا
-
7 پاکستانی بینک ایشیا ءپیسیفک کے ٹاپ 15 بینکوں میں شامل
-
بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل















































