سرگودھا(نیوز ڈیسک) لیلانی میں رشتہ کے تنازع پر چچا نے اپنی بھابھی اور 2 بھتیجیوں کو قتل کردیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سرگودھا کے علاقے لیلانی میں رشتہ کے تنازع پر خاتون اور اس کی 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا گیا۔ تینوں کو مبینہ طور پر ان کے رشتہ دار منظور نے قتل کیا۔قتل ہونے والی خواتین کی شناخت ذبیدہ بی بی اور اس کی بیٹیوں عشرت اور مصباح کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے