چنیوٹ(نیوز ڈیسک) پنڈی بھٹیاں روڈ پر ہرسہ شیخ کے قریب تیز رفتار ڈمپر مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا۔ جس سے کار میں سوار الفت زین اسکی بیوی، بیٹا اور بھتیجا موقع پر جاں بحق جبکہ 7 سالہ بچی سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کیا جہاں اْنہیں تشویشناک حالت کی وجہ سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ کار سوار لاہور سے اٹھارہ ہزاری جا رہے تھے کہ چنیوٹ کے قریب یہ افسوناک حادثہ پیش آیا۔