اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف رینٹل پاور کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوگئے ہیں جبکہ عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت 12 ملزمان کو سمندری اور نوڈیرو پاور پلانٹس کے کیس میں آج طلب کر رکھا تھا۔ رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی ملوث ہیں۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز اشرف نے کہا میں نے اپنے دور میں چیف جسٹس کو خط لکھا تھا ایسے کیسز سال ہا سال چلتے ہیں اور کوئی فیصلہ نہیں ہوتا، اس لئے کوئی کمیشن بناکر اس کی تحقیقات کراکر کیسز کو دو چار مہینے میں ختم کردیا جائے مگر اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، اب میں عدالت کے ذریعے ہی اپنے تمام کیسز کا فیصلہ کراوں گا۔