اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سانحہ منیٰ میں مزید 2 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کے بعد پاکستانی شہدا کی تعداد ترانوے ہوگئی۔ انتالیس افراد اب بھی لاپتا ہیں۔مکہ مکرمہ میں پاکستانی قونصل جنرل آفتاب کھوکھر نے نجی ٹی وی بتایا سانحہ منیٰ میں شہید ترانوے پاکستانی حجاج میں سے پچاس کی تدفین مکہ کے الشہدا قبرستان میں کردی گئی ہے۔40 میتیں المعیصم سرد خانے میں موجود ہیں ان میں سے 2 میتیں پاکستان بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی گئی جبکہ ایک میت پہلے ہی پاکستان بھجوائی جاچکی ہے، سانحے کے 4 زخمی مقامی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔پاکستانی حج مشن کا کہنا ہے کہ 23 پاکستانی حاجی تاحال لاپتا ہیں ان میں سعودی عرب میں قیام پذیر 9 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ مزید سولہ افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاع ہے تاہم فالواپ نہ ہونے پران کے نام فہرست سے خارج کردیے گئے ہیں۔