اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

این اے 122 ،جماعتی سیاست برادری ازم پر غالب ،گھروں کے اندر بھی نون اور جنون ،سپیشل رپورٹ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 لاہورکے ضمنی انتخابات میں جماعتی سیاست برادری ازم پر غالب آ گئی ہے اورنہ صرف برادریاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر رہ گئی ہیں بلکہ گھروںکے اندر بھی نون اور جنون کی تقسیم واضح ہوگئی ہے، گھریلو خواتین ووٹنگ کے حوالے سے زیادہ جذباتی نظر آ رہی ہیں اور وہ اپنے ووٹ کو اپنے شوہروں اور گھرانے کی رائے سے مشروط کرتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ ورکنگ ویمن اپنا وزن تحریک انصاف کے پلڑے میں ڈال رہی ہیں۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق حلقہ کی مضبوط ارائیں برادری سمیت دیگر برادریوں کے اندر بھی مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی واضح تقسیم ہے ، گھروں کے اندر بھی ن اور جنون کی تقسیم واضح نظر آ رہی ہے ، بچے بھی سیاسی عمل سے باخبر ہیں جو بڑوں سے یہ پوچھتے نظر آ رہے ہیں کہ آپ شیر کے ساتھ ہیں یا بلے کے ساتھ اور جواب وہ اپنی وابستگی کے اظہار کے ساتھ بچوں کو اس حوالے سے مطمئن کرتے نظر آ رہے ہیں۔ایک سروے کے مطابق حلقے کے سنجیدہ ووٹرز کی اکثریت ایاز صادق اور نوجوان علیم خان کو ترجیح دیتے نظر آ رہی ہے۔ گھریلو خواتین ووٹنگ کے حوالے سے زیادہ جذباتی نظر آ رہی ہیں البتہ وہ اپنے ووٹ کو اپنے شوہروں اور گھرانے کی رائے سے مشروط کرتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ ورکنگ ویمن اپنا وزن تحریک انصاف کے پلڑے میں ڈال رہی ہیں۔ این اے 122 کا حلقہ مکمل شہری حلقہ ہے ، دربار حضرت میاں میر آباد ، گریفن گراﺅنڈ ، مغلپورہ ، ریلوے سٹیشن، مزنگ روڈ ، ججیل روڈ ، شادمان، لارنس روڈ، اچھرہ اور سمن ا?باد کے ساتھ اس حلقہ کی حدیں ملتان روڈ تک جاتی ہیں۔اس حلقہ میں زیادہ ووٹ ارائیں براداری کا ہے البتہ ارائیں برادری میں بھی اس مرتبہ تقسیم نظر آتی ہے ، یہ حلقہ 1970 اور 1973 میں پیپلزپارٹی کا گڑھ تھا لیکن ضیاالحق کے مارشل لاءکے بعد یہ حلقہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا گڑھ بنا اور 2013 تک یہاں سے جیتنے والوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہی رہاہے۔ این اے 122 کے حلقہ میں کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 762 ہے۔مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار 328 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 434 ہے۔ این اے 122 میں 3 لاکھ 47 ہزار 762 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔ اضافی بیلٹ پیپرز کی تعداد 3 ہزار 477 ہے۔ این اے 122میں کل پولنگ اسٹیشنز 284 ہیں۔ خواتین اور مردوں کے لئے 134، 134پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 16 ہے۔ کل پولنگ بوتھز کی تعداد 673 ہے۔ مردوں کے پولنگ بوتھز کی تعداد 367 ہے۔ خواتین پولنگ بوتھز کی تعداد 306 ہے۔ این اے 122 میں کل پریزائیڈنگ افسران کی تعداد 284 ہے۔اسٹنٹ پریزائیڈانگ افسران کی تعداد 673 ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر کا کہنا ہے کہ کسی پریزائیڈنگ افیسر نے غفلت برتی تو فوجی افسر کارروائی کر سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…