اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

لاڑکانہ ،جرائم پیشہ عناصر کا نیا ٹھکانہ ،ڈی آئی جی کے انکشافات

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(نیوزڈیسک) ڈی آئی جی لاڑکانہ سائین رکھیو میرانی نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ لاڑکانہ میں ڈویزن کے اندر 60 ہزار روپوش اور 35 ہزار اشتہاری جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کا اعتراف، عدالت کی جانب سے برہمی کا اظہار، ملزمان کو گرفتار کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ کی جانب سے کچھ دن قبل لاڑکانہ ڈویزن کے اندر بڑہتی ہوئی بدامنی کا نوٹیس لیا تھا جس کی شنوائی گذستہ دن ہائی کورٹ کے جج صلاح الدین پنہور کی عدالت میں ہوئی۔ شنوائی کے دوران ڈی آئی جی لاڑکانہ سائین رکھیو میرانی، ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز پنجوتھہ سمیت دیگر متعلقہ افسران پیش ہوئے۔ شنوائی کے دوران ڈی آئی جی لاڑکانہ نے موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ ڈویزن کے اندر 60 ہزار روپوش جبکہ 35 ہزار اشتہاری جرائمہ پیشہ افراد ہیں جن کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جنہیں کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑیں گے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر لاڑکانہ ڈویزن کے اندر 60 ہزار روپوش اور 35 ہزار جرائم پیشہ افراد ہیں تو پھر عوام محفوظ کیسے رہ سکتے ہیں؟ لاڑکانہ کو وزیرستان بنایا گیا ہے، کراچی اور سکھر سے لوگ اغوا کرکے لاڑکانہ میں رکھے جارہے ہیں اتنے جرائم پیشہ افراد ہونگے تو امن کیسے قائم رہے گا؟ انہوں نے کہا کہ بدامنی بڑہ گئی ہے ہزاروں روپوش اور اشتہاری ملزمان کی رپورٹ دی جائے اور انہیں عدالت میں بھی پیش کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ بدامنی پر کنٹرول کرکے انکروچمینٹ ہٹائی جائے جس کے بعد ازخود نوٹیس کی شنوائی 14 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…