صوابی(نیوزڈیسک)باچا خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پشاور سے حاجی کو ٹوپی صوابی لانے والی پک اپ پشاور اسلام آباد موٹر وے پر اُلٹ جانے سے دو افراد جاں بحق جب کہ بارہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو پشاور اور صوابی کے ہسپتالوں کو منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح موضع ٹوپی ضلع صوابی کے ایک حاجی شیر داد ولد مومن خان کو ائیر پورٹ سے لانے کے لئے ان کے رشتہ دار گاڑیوں میں گئے تھے جب وہ واپس آرہے تھے تو پشاور اسلام آباد موٹر وے پر جلبئی جلسئی کے مقام پر پک اپ اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں انور خان ولد شاد خان ، شیر بہادر ولد گل نظیر ساکنان ٹوپی جاں بحق جب کہ فریضہ حج سے آنے والا حاجی شیر داد سمیت بارہ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر پشاور اور صوابی کے ہسپتالوں کو منتقل کر دیا گیا۔