اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو گاڑی سے نکلنے کا مشورہ کس نے دیا، مارک سیگل کا بیان جھوٹ کا پلندا ہے۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف پکے سولجر ہیں، لوگ ان کے پاس مدد مانگنے کیلئے جاتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے نوازشریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سیاست چھوڑدیں، کرپشن کو روکیں اور گورننس کی طرف توجہ دیں۔ انہوں نے تحریک انصاف کے کپتان پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیاست میں اکیلے تھے اور اکیلے ہی رہیں گے۔سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف پکے سولجر ہیں۔ لوگ آرمی چیف کے پاس مدد مانگنے جاتے ہیں۔ ملک میں امن ہو گا تو فوج خوش ہو گی۔پرویز مشرف نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے الیکشن سے پہلے وطن واپس نہ آنے کا وعدہ کیا تھا۔ بے نظیر کو وطن واپسی پر امریکی وزیرخارجہ کنڈولیزا رائس نے اکسایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مارک سیگل کا بیان جھوٹ کا پلندا ہے۔ وہ پیسے لے کر لابنگ کرتا ہے۔