لاہور(نیوزڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے کرپشن کے الزام پر پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 12ججز کو برطرف کردیا۔لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی کرپشن کے بارے میں متعدد شکایات موصول ہونے پر انکوائری کا حکم دیا تھا۔ انکوائری رپورٹس کے مطابق متعلقہ ججز پرکرپشن کرنے کے الزمات ثابت ہوئے جس پر کرپشن میں ملوث ججز کو برطرف کردیا گیا ہے۔ برطرف ہونے والے ججز میں 7ایڈیشنل سیشن ججز،2سینئر سول ججزجبکہ 3سول ججز شامل ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں