لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی حلقہ این اے 122کی انتخابی مہم کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی میں شریک نوجوان ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی انتخابی ریلی میں نولکھا کے قریب ٹرک پر سوار ڈھولچیوں نے اپنے ایک ساتھی کو آواز دی جو ٹرک پر چڑھتے ہوئے نیچے گر گیا اور ٹرک کے ٹائر کے نیچے کچلا گیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ واقعے کے بعد ٹرک سے انتخابی بینرز اور کرسیاں اتار لی گئیں ۔ تاہم پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہے ۔