اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کروڑوں کی کرپشن ،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماءمولاناعبدالواسع کےخلاف تحقیقات کی منظوری

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صدر اور سابق سینئر وزیر عبدالواسع کے خلاف 15 کروڑ 48 لاکھ روپے کی کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے اس کے علاوہ عبداﷲ شاہ غازی شوگر مل مالکان کے خلاف ایک ارب 32 کروڑ کرپشن کی تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس چیئرمین نیب چودھری قمر الزمان کی صدارت میں ہوا۔ جس میں اربوں روپے کرپشن کے مقدمات کی تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی۔ نیب کے مطابق بورڈ نے ناردرن انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ایبٹ آباد کے سربراہ ڈاکٹر عزیز خان کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی۔ ملزم نے طلباء سے 55 کروڑ روپے دھوکہ بازی سے لوٹے تھے۔ سندھ کے سابق وزیر مال گیان چندرسرانی کے خلاف کرپشن شکایت کی تحقیقات کی اجازت دی گئی۔ ان پر آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کرپشن کرنے کے الزامات ہیں۔ سندھ اسمبلی کے ایم پی اے عبدالرئوف ‘ شاہ غلام جاور خان کے خلاف بھی کرپشن الزامات کی تحقیقات کی منظوری سندھ کے ایم این اے چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی تھرپارکر‘ سندھ ہائی ویز کے ایکسین ہاشم چنا اور ذوالفقار ارائیں سب انجینئر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سندھ کے خلاف بھی کرپشن الزامات کی تحقیقات کی اجازت دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے شکرپڑیاں کلچرل کمپلیکس تعمیر میں مبینہ 123.192 ملین کی کرپشن کے الزامات پر سی ڈی اے افسروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا اس سکینڈل میں قومی خزانہ کو 313.952 ملین کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ بورڈ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے افسروں کیخلاف کرپشن پر تین انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ بورڈ نے کے پی کے محکمہ تعلیم کے سابق سیکرٹری طارق اعوان کے خلاف کرپشن الزامات کی انکوائری کی منظوری دی گئی۔ طارق اعوان پر الزام ہے کہ انہوں نے اساتذہ کی بھرتیوں میں بدعنوانی کی تھی جس سے قومی خزانہ کو بے پناہ مالی نقصان ہوا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…