لاہور (نیوزڈیسک) این اے 122 کے ضمنی الیکشن کیلئے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان آخری رائونڈ شروع ہوگیا ہے جس کا اختتام 9 اور 10 اکتوبر کی درمیانی رات کو ہوجائیگا۔ گزشتہ روز ایاز صادق اور عبدالعلیم خان کے حق میں انتخابی جلسوں، کارنر میٹنگز، مرد و خواتین کارکنوں کی ڈور ٹو ڈور مہم کا نہ صرف سلسلہ جاری رہا بلکہ انتخابی مہم کے آخری دن 9 اکتوبر کو دونوں جماعتوں کی طرف سے اپنے اپنے انداز میں طاقت کے زبردست مظاہرے کرنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ کل 9 اکتوبر کو مسلم لیگ (ن) سمن آباد کی ڈونگی گرائونڈ میں جلسہ کریگی۔ مرکزی مقرر حمزہ شہباز ہوں گے جبکہ تحریک انصاف نے گڑھی شاہو علامہ اقبال روڈ پر جلسہ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جس سے عمران و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ تحریک انصاف کے بعض رہنمائوں کی جانب سے گڑھی شاہو کی بجائے مزنگ چونگی میں جلسہ کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے تاہم تادم تحریر گڑھی شاہو میں جلسہ کرنے کا فیصلہ برقرار تھا۔ دونوں جماعتیں منصوبہ بندی کررہی ہیں جلسوں میں لوگ جلوسوں کی شکل میں آئیں۔ وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کوٹ لکھپت سے نان مسلم کارکنوں کے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے فیروزپور روڈ سے براستہ سمن آباد ڈونگی گرائونڈ پہنچنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ بدھ کو متعدد مقامات پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہلکی پھلکی جھڑپیں ہوئیں۔ دونوں اطراف سے کامیابیوں کے دعوے کئے جاتے رہے جبکہ تیسری سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی اپنی انتخابی مہم میں مصروف دکھائی دیئے۔ حمزہ شہباز شریف آج ریلی کی قیادت اور شملہ پہاڑی پر شرکاء سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگی کارکنوں نے آتش بازی کا مظاہرہ کرنے کا پروگرام بھی بنایا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران کو پاکستان کا دوٹوک پیغام



















































