اسلام آباد(نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار ماہر معاشیات نہیں بلکہ حکومت کے منشی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی عہدیدار آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ ملک کی اقتصادی و معاشی حالت جو پہلے تھی وہ بھی خراب ہو گئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اعداد و شمار میں رد و بدل کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک نے بتایا ہے کہ بھوٹان اور بنگلہ دیش اس وقت پاکستان سے آگے ہیں۔