اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے پارلیمنٹ ہاﺅس ولا جز میں لگی لفٹس کی خستہ حالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند روزقبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار پارلیمنٹ لا جز کی لفٹ میں پھنس گئے جبکہ ان کو بالا ئی حصے سے باہر نکا لا گیا۔ سینیٹ کی سپیشل کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو، اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاﺅس اور لا جز میں سی ڈی اے کی مینٹینس کے حوالے سے مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے میاں رضا ربانی نے کہا کہ کچھ دن قبل پارلیمنٹ لا جزسی بلاک میں مجھے لفٹ استعمال کرتے منع کیا گیا اور کہا گیا کہ سر آپ اس لفٹ کو استعمال نہ کریں کیونکہ2 روز قبل اسحاق ڈار اس لفٹ میں پھنس گئے تھے جن کو بعد ازاں لفٹ کے اوپری حصے سے باہر نکا لا گیا۔