بھرتے ہیں۔ سیاست میں کیا دلچسپی لیں۔ فیصل نزاکت نے کہا وہ کاروبار کرتے ہیں، الیکشن میں کبھی ووٹ نہیں ڈالا۔ صرف والد صاحب ووٹ ڈالتے ہیں۔ شیر کو ترجیح دیتا ہوں، معیشت میں بہتری ہونی چاہیے مگر بدقسمتی سے یہاں عوام کو ریلیف نہیں ملتا۔ مسز لطیف نے کہا نواز شریف کا امیدوار جیتے گا جن کی حکومت ہے وہی جیتیں گے۔ ادھیڑ عمر کے بھولا نے کہا ووٹ صرف مسلم لیگ (ن) کا ہے۔ نوجوان یوسف کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) نے اس صوبے اور ملک کو کچھ نہیں دیا۔ این اے 122 کیلئے سرکاری امیدوار کا گھر پچھلی گلی میں ہے کبھی انکا ہماری طرف آنا اور ہماری مشکلات حل کرنا نہیں ہوا۔ نوجوان محمد سہیل کا کہنا تھا اس ملک میں عوام کیلئے کچھ نہیں ہوا۔ اب تو عمران خان سے ہی امیدیں وابستہ ہیں۔ اسی علاقے کے عمر کا کہنا تھا بلا کامیاب ہوگا شیر کو اتنی مار پڑے گی وہ یاد رکھے گا۔ انہی کے ہمسایہ کا کہنا تھا ایاز صادق کو شکست دینا آسان نہیں اس مرتبہ بھی جیت اسکا مقدر بنے گی۔ اسی علاقے کے سید علی عباس کا کہنا تھا علیم خان مضبوط امیدوار ہیں۔ (ق) لیگ میں جب تک رہے انہوں نے ہمارے علاقے میں بہت کام کرائے تھے اب بھی وہ حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی کام کرا رہے ہیں، ایسے شخص کو کامیاب ہونا چاہیے۔ منظور بٹ کا کہنا تھا ایاز صادق نے بہت کام کرائے ہیں انکی کامیابی یقینی ہے۔ شہزاد احمد کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) کو شکست نہیں دی جا سکتی۔ امین کا کہنا تھا میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔ نیوٹرل ہوں کوئی بھی جیتے۔ محمد آصف کا کہنا تھا پی ٹی آئی علیم خان کو یہاں کھڑا کرکے آدھی کامیابی حاصل کرلی ہے اور آدھی کامیابی 11 اکتوبر کو مل جائیگی۔ منور سلیم کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) کامیاب ہو جائے گی لیکن ماننا پڑیگا اس حلقہ میں پی ٹی آئی نے بھی بہت کام کیا ہے، اسے آسان حریف تصور نہیں کیا جا سکتا۔ ٹوانہ ہاﺅس ڈیوس روڈ کے محمد سلیم کا کہنا تھا ہمارے لئے دونوں امیدوار اور دونوں پارٹیاں ایک جیسی ہیں۔ یہ سب اپنے مطلب اپنے فائدے کیلئے کام کرتے ہیں۔ ووٹ ضرور ڈالیں گے پہلے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا تھا اب کسے ووٹ دینا ہے ابھی فیصلہ نہیں کیا۔ محمد علی کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں۔ ان کو پہلے بھی ووٹ ڈالتے رہے اب بھی ڈال دیں گے۔ نوجوان ووٹر طالبعلم طیغور کا کہنا تھا عمران خان کا امیدوار جیتے گا۔ عوام چاہتے ہیں ان کیلئے کچھ کام کرنے والے کامیاب ہوں۔ یہاں ایک گھر سے نکلنے والے دو نوجوانوں نے یہ کہہ کر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جو ان کیلئے عوام کیلئے کچھ نہیں کرتے انکے بارے بات کرنا فضول ہے۔روزنامہ نوائے وقت کی رپورٹنگ ٹیم سیدشعیب الدین اوراشرف چوہدری کے این اے 122کے بارے میں کئے گئے سروے کے مطابق رسول پارک شمع روڈ کے رہائشی رضوان کا کہا تھا مسلم لیگ (ن) کی کامیابی یقینی ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اسی علاقے کے محمد زین کا کہنا تھا تین برسوں میں مسلم لیگ (ن) نے ہمارے علاقے کی قسمت بدل دی ہے۔ فیروزپور روڈ اور ملتان روڈ کو ملانے والی سڑکوں کے درمیان میں واقع نالہ پر جتنا کام کیا ہے اس سے ہمارے علاقہ کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ رسول پارک محمد اجمل کا کہنا تھا میں ایک بنک میں کام کرتا ہوں میرے نزدیک پی ٹی آئی کی کامیابی 55 فیصد اور مسلم لیگ (ن) کی 45 فیصد ہے۔ دونوں پارٹیوں کے لیڈر محنت کررہے ہیں میرا ووٹ پی ٹی آئی کو جائیگا۔ صدیق پارک سمن آباد کے اویس نے کہا وہ کاروبار کرتے ہیں۔ ماضی میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیتے رہے ہیں اس دفعہ سوچ تبدیل ہوئی ہے، پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے۔ دیکھنا چاہتے ہیں یہ نئے لوگ کیا کریں گے جو وعدے کرتے ہیں کیا ان پر پورا اتریں گے، تسلیم کرتے ہیں مسلم لیگ (ن) نے کافی ترقیاتی کام کئے ہیں۔ محمد فہیم نے کہا ادویات کی تقسیم کا کاروبار کرتے ہیں،2013ءمیں بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے تھے اب بھی اسے ہی ووٹ دیں گے۔ عمران خان اس ملک سے مخلص ہیں۔ کچا فیروزپور روڈ مزنگ چونگی کے عاقب جاوید نے کہا مسلم لیگ (ن) کو بھی پہلے ووٹ دیا تھا اب بھی دیں گے۔ دھرنے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ سمن آباد کے ندیم کا کہنا تھا ہمارا پورا گھر پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہا ہے کیونکہ عمران خان اس ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ ایاز صادق نے تین برسوں میں اپنے حلقہ کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔ ایم شفیق کا کہنا تھا ہم تبدیلی چاہتے ہیں مسلم لیگ (ن) تبدیلی نہیں لا سکتی۔ چودھری کالونی سمن آباد کے رہائشی عثمان کا کہنا تھا ایاز صادق کو پہلے بھی کامیاب کرایا تھا اب بھی وہی کامیاب ہوں گے۔ سمن آباد اے بلاک کے رہائشی محمد مالک کا کہنا تھا ایاز صادق نے اپنے علاقہ کی بڑی خدمت کی ہے فکر کی ضرورت نہیں آسانی سے جیت جائیں گے اور پہلے سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔ محمد عارف کا کہنا تھا مقابلہ بیحد ٹف ہے۔ نتائج کیا ہوں گے اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے البتہ انہوں نے یہ بتانے سے انکار کردیا کہ ووٹ کسے دیں گے۔ انہوں نے کہا یہ ذاتی معاملہ ہے۔ بوہڑ والا چوک سمن آباد کے رہائشی عاطف نے کہا صرف وہ نہیں اس کے تمام گھر والے پی ٹی آئی کو ہی ووٹ دیں گے۔ سرکاری امیدوار نہیں جیتے گا۔ حکمران جماعت نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ پی ٹی آئی والے یقینا بہتر کام کریں گے۔ پنج پیر روڈ کے نوجوان ووٹر فیاض نے دعویٰ کیا مسلم لیگ (ن) کی حالت اچھی نہیں۔ وہ 11 اکتوبر کو اپنی شکست یقینی دیکھ رہے ہیں لہٰذا این اے 154 کی طرح مسلم لیگ (ن) یہاں بھی سپریم کورٹ سے حکم امتناعی لے گی۔ پنج پیر روڈ سمن آباد کے نوجوان دکاندار معظم کا کہنا تھا پی ٹی آئی اے والے دفاتر کھولنے والوں کو پیسے دے رہے ہیں مگر مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔ پنج پیر روڈ سمن آباد کے نوجوان مبین نے کہا اس وقت تک مقابلہ برابر ہے مگر ہماری بھرپور کوشش ہے عمران خان جیتے اور یقینا وہی جیتے گا۔ شکیل احمد کا کہنا تھا تحریک انصاف کے لوگ گھر گھر پہنچ رہے ہیں لہٰذا ان کی کامیابی یقینی ہے۔ اسی علاقے کے بزرگ لیاقت ہاشمی کا کہنا تھا ایاز صادق جیت جائیں گے کیونکہ انہیں حکومت کی بھی سپورٹ حاصل ہے۔