لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی لاہور میں ہر انٹری پی ٹی آئی کے بیڑے میں ایک سوراخ کا اضافہ کر دیتی ہے ،عمران خان کو گمراہی پھیلانے کے لئے کھلا نہیں چھوڑ سکتے ۔ پی ٹی آئی کے سربراہ کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بہتان خان بتاﺅ میں نے کب ، کہاں اور کیسے نوکریاں بانٹیں ؟۔ بنی گالہ میں 300کنال کا گھر رکھنے والے الزام خان بتاﺅ کتنا انکم ٹیکس دیا ۔انہوںنے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے پابندی اٹھانے کے بعد انتخابی مہم میں حصہ لینا شروع کیا اور ذاتی حیثیت میں انتخابی مہم چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی مخالفت میں بیرون اور اندرون ملک عمران خان پیش پیش ہیں ۔مسلم لیگ (ن) نے ایماندار شخص کو میدان میں اتار ا ہے ،پیسے کی چمک (ن) لیگ کے امیدوار کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں