اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سیکرٹری الیکشن کمشن کو بلدیاتی انتخابات بارے تحفظات سے آگاہ کیا اور شفاف انتخابات کیلئے تجاویز دیں۔ منگل کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سیکرٹری الیکشن کمشن بابر یعقوب سے ملاقات کی۔ شیخ رشید نے سیکرٹری الیکشن کمشن کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تجاویز بھی دیں۔