اوکاڑہ (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءشاہ محمودقریشی نے کہاکہ میں اپنی زندگی عوام کے لئے بسرکررہاہوں اورہروقت عوام کی خدمت ہی میرامشن ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے دو نمبری کی سیاست ہوتی آ رہی ہے مگر اب وقت آ گیا ہے کہ ملک میں عوامی راج کے نفاذ کیلئے کوشش کی جائے۔ اوکاڑہ میں حلقہ این اے 144میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ہم نے عوام کو ایم این اے اور ایم پی اے کی غلامی نہیں کرنے دینی بلکہ اب ان کو اقتدار کے ایوانوں کی راہ دکھائی جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر جعلی سیاستدان اور اصلی سیاستدان کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس ملک میں تو انتخابات بھی جعلی ہوتے ہیں، عوام نے بلے پر مہریں لگائیں مگر بعد میں ووٹ چوری کر کے شیر کے حق میں ڈال دیئے گئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ این اے 144 میں ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے بھائی کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ عوام سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے تحریک انصافمیں شمولیت انصاف کے حصول کیلئے اختیار کی تھی نہ کہ اقتدار کے حصول کیلئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نظریاتی سیاست کرنے کا وقت آ گیا ہےشاہ محمودقریشی نے کہاکہ میں پارٹی کے دیگرامورمیں مصروف تھاجوکہ میرے قائد عمران خان نے میرے سپردکئے تھے ان کوسرانجام دیتارہاجس کی وجہ سے لاہورکے جلسہ میں شرکت نہ کرسکا۔