پشاور (نیوزڈیسک).پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، مرکز زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندکش تھا جبکہ ریکٹرسکیل پر اس کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کے جھٹکے دن تقریبا 1 بج کر 3 منٹ پر ریکارڈ کئے گئے، مرکز زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔زلزلے کے جھٹکے پشاور کے نواحی علاقوں سمیت دیگرخیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں بھی ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ریسکیو زرائع کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے نقصانات کی کوئی اطلاعات نہیں ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں