پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

دبئی قونصلیٹ جنرل نے پاکستانیوں کونادرا کی آن لائن سہولت فراہم کردی گئی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوزڈیسک) دبئی قونصلیٹ جنرل نے پاکستانیوں کونادرا کی آن لائن سہولت فراہم کردی گئی .نادرا حکام نے ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے اور دبئی میں قونصلیٹ جنرل کو پاکستانی شہریوں سے مینوئل طریقے سے شناختی کارڈ کی تجدید کے فارم وصول کرنے سے روکتے ہوئے آن لائن درخواست جمع کر وانے کی سہولت متعارف کر ا دی ہے۔نادراملک کے اندر اور ملک کے باہر ”پاکستان آئیڈنٹٹی کارڈ فار اوورسیز پاکستانیز“نکوپ اور ”پاکستان اوریجن کارڈ“پی او سی جاری کرنے کی مجاز اتھارٹی ہے۔امارات ٹوئنٹی فوربائی سیون نیوزکے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستانی مشن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ نکوپ اور پی او سی کیلئے مینوئل کی بجائے سفارت خانے اور قونصلیٹ کے نادرا سیکشن میں آن لائن درخواست جمع کرائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ مینوئل فارم کی وصولی بند کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں تقریبا 12لاکھ سے زائد پاکستانی رہتے ہیں۔تمام تارکین وطن آن لائن درخواست دیں گے اور ان سے فیس بھی نادرا پورٹل کے ذریعے آن لائن ہی وصول کی جائے گی۔پاکستانی مشن نے مزید بتایاکہ تارکین وطن کو مزید سہولیات دیتے ہوئے انٹر نیٹ کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن درخواست دینے کی سہولت بھی متعارف کروادی ہے۔انہوں نے کہا یکم نومبر 2015سے مینوئل پاسپورٹ کا اجرا بھی بند کردیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…