کراچی.(نیوزڈیسک).ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ ایک پولیس افسرکی جانب سےرینجرزمخالف اشتہارات کراچی کے امن کیخلاف سازش ہے۔رینجرز اس جھوٹے پراپیگنڈے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔اشتہارات کے مندرجات قطعی طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں۔گزشتہ دنوں شائع ہونے والے اشتہارات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان رینجرز نے مزید کہا کہ رینجرز نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔اس کا مقصد کراچی آپریشن کو نقصان پہنچانا ہے۔ایک حکمت عملی کےتحت عوام کی نظروں میں رینجرزکی کارکردگی کوگرانےکی کوشش کی جارہی ہے۔