لاہور(نیوزدیسک)پاکستان مسلم لیگ( ن )نے این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے انعامی پیکج کا اعلان بھی کر دیا ہے . روزنامہ دنیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایاز صادق نے این اے 122 کی انتخابی مہم میں وفاقی وزرا اور صوبائی کابینہ کے اراکین کو مہم کا حصہ بنانے کے بعد اپنی کامیابی کو مزید یقینی بنانے کے لیے حلقے کی یونین کونسلوں کے ن لیگی رہنماﺅں اورچیر مین کے امیدواروں کے لیے ایک انعامی پیکج کا اعلان کر دیا ہے
جس کے تحت جو امیدوار اپنے حلقے میں سردار ایاز صادق کو سب سے زیادہ ووٹ ڈلوانے والے پہلے تین امیدواروں کو اعلیٰ حکومتی عہدیدار کی جانب سے نقد انعام دیا جائے گا. جبکہ جو امیدوار ایسا کرنے میں ناکام رہے انہیں تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ سخت نتائج کے لے تیار رہیں.جس پرکئی مسلم لیگی رہنماﺅں اورکارکنوں نے ن لیگ کی انتخابی مہم تیزکردی ہے ۔