اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما سینٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نندی پور میگا اسکینڈل ہے ،یہ کرمنل کیس ہے،اسکی تحقیقات ہونی چاہیے، فرار کا کوئی راستہ نہیں۔سینیٹ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی جب حکومت ہو تو ان کے اسکینڈل اورسپریم کورٹ حملہ وائٹ واش ہوجاتے ہیں،
مزیدسنئے:عمران خان کا جمعہ کے روز مزنگ چونگی (لاہور ) میں بڑا سیاسی جلسہ کرنے کا اعلان
چار افراد پانی وبجلی کی وزارت چلارہے ہیں،حکومت نہیں چاہتی کہ اس پر فوج داری مقدمہ چلے۔اعتزازاحسن نے سینیٹ مین نندی پور پاور پراجیکٹ پر تحریک التوا پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پر لگے الزامات سنگین ہیں ، نندی پور تکنیکی نہیں بلکہ کرپشن کا مسئلہ ہے جس پر ہم تجویز کرتے ہیں کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے اسے نیب کے سپرد کردیا جائے