فیصل آباد (آن لائن) حکومت نے 2016 میں ملک بھر میں مردم شماری کے ساتھ ساتھ ہاﺅسنگ شماری کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔فیصلہ کے مطابق آئندہ سال دسمبر تک ملک بھر کی آبادی اور رہائش گاہوں کی مکمل اعداد و شمار کا ڈیٹا سامنے آ جائے گا ۔آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے ایک اعلی سطحی اجلاس میں وزیر خزانہ و شماریات کو ہدایت کی تھی کہ ملک کی آبادی اور مکانات کا تعین کرنے کے لئے فوری طور پر مردم شماری اور ہاﺅسنگ شماری کرائی جائے ۔جو کہ ایک عرصہ زیر التواءتھی ۔تاکہ ملک بھر کی آبادی بچے ، بوڑھے ، نوجوان ، خواتین کا تعین ہو سکے ۔ چنانچہ فیصلہ کی روشنی میں ملک بھر کے مردم شماری کے دفاتر میں کام شروع کر دیا گیا ہے اور مردم شماری کا یہ کام جنوری 2016میں میں شروع ہو جائے گا جو 31 دسمبر 2016 تک مکمل ہو جائے گا ۔