کراچی(نیوزڈیسک) گارڈزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اپ گریڈنگ اور واجبات کیلئے لاہور ہائیکورٹ فیصلہ دے چکی ہے لیکن 2 سال سے ہمارے واجبات ادا نہیں کیے گئے،جس کے باعث واجبات کی عدم ادائیگی پر ریلوے گارڈز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے
ریلوے انتظامیہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کررہی اور توہیں عدالت کی مرتکب ہورہی ہے۔ گارڈز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ جب تک واجبات ادانہیں کیے جاتے اندرونِ ملک کوئی بھی ٹرین نہیں چلنے دیں گے