اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پبلک اکاونٹس کمیٹی میں معاملہ زیر بحث آگیا۔چیئرمین خورشید شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں ڈاکٹر عاف علوی نے چئیرمین ایف بی آر سے ایان علی کیس کی تفصیلات طلب کر لیں۔پبلک اکاونٹس کمیٹی میں بھی ایان کی دھوم ہوگئی،عارف علوی کا کہناتھا کہ ایان علی کے پانچ لاکھ ڈالر سے متعلق کسٹم حکام اپنا موقف پیش کرنے میں کیوں ناکام ہوئے۔چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ ایان علی کے پانچ لاکھ ڈالر ایف بی آر کے پاس ہیں جبکہ دیگر پراپرٹی اور ٹیکسز کو ٹریس کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایان علی کے دیگر دوروں میں منی اسمگلنگ کے شواہد تلاش کررہے ہیں تاہم ابھی ایان علی پر فرد جرم عائد کرنا باقی ہے