لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اپنے شہر کو خوبصورت بنایا ہے اور اسے بین الاقوامی معیار کا بھی بنائیں گے۔ صرف ریلوے نہیں پاکستان کو گل و گلزار بنائیں گے۔ انہوں نے این اے 122 کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ریلوے کی زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔ عمران خان قوم کو بتائیں کتنا ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ریلوے ملازمین کی ترقی سفارش پر نہیں میرٹ پر ہو گی۔ ریلوے ملازمین سروس سٹرکچر اس سال کے آخر تک دے دیں گے۔ اب وہ کچھ ہو گا جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے کہا ریلوے کے مزدوروں سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ جلتے ہو تو جلو، مرتے ہو تو مرو اورنج ٹرین ضرور چلے گی۔