اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

صرف آٹھ ماہ میں کتنے غیر ملکی پاکستان میں داخل ہوئے ،وزارت داخلہ کا حیران کن انکشاف

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ گذشتہ آٹھ ماہ کے دوران غیر ملکی سفارت کاروں کے علاوہ 4,91,000 غیر ملکی پاکستان میں داخل ہوئے جو ابھی تک اپنے آبائی وطن واپس نہیں گئے، انسانی سمگلنگ میں ملوث 1,300 سے زائد افراد کو سزائیں دی گئی ہیں جبکہ اس سال 23 ایسے انسانی سمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا جن کا نام ریڈ بک میں شامل تھے، اس وقت ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کی تعداد 6,018 ہے۔وزارتِ داخلہ کی جانب سے ایوان میں جمع کروائے گئے تحریری جواب میں اس کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں کہ اس عرصے کے دوران پاکستان میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں کا تعلق کن ممالک سے ہے۔اس تحریری جواب میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ حکومت ایسے غیر ملکیوں کے خلاف کیا کارروائی کر رہی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 15 لاکھ کے قریب افغانی قیام پذیر ہیں جن میں سے اکثریت کے پاس اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری کیا جانے والا پناہ گزینوں کا ریکارڈ بھی نہیں ہے۔ایوان کو بتایا گیا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث 1,300 سے زائد افراد کو سزائیں دی گئی ہیں جبکہ اس سال 23 ایسے انسانی سمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا جن کا نام ریڈ بک میں شامل تھے۔وزارتِ داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ اس وقت ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کی تعداد 6,018 ہے۔ایوان کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت دس فوجی عدالتیں کام کر رہی ہیں تاہم سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ان عدالتوں میں تعینات ہونے والے ججوں کے نام نہیں بتائے گئے۔ایوان کو یہ بھی بتایا گیا کہ رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ملک بھر میں شدت پسندی کے 821 واقعات ہوئے جن میں 588 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔رواس برس شدت پسندی کے سب سے زیادہ واقعات جنوری میں ہوئے جن کی تعداد 124 ہے۔ ان واقعات میں 122 افراد ہلاک اور 174 زخمی ہوئے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…